پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں بھی پاکستان نے دوسرے میچ میں مہمان ٹیم کو73رنز سے شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے، پاکستان کی جیت میں اہم کردار سدرا امین کی شاندار سنچری کا رہا جنہوں نے 123 رنز کی اننگز کھیلی، تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے سدرا امین نے 123 ، منیبہ نے 56 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان بسمہ معروف 36 اور ندا ڈار 10 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں، سری لنکا کی جانب سے اوشادی راناسنگھے اور کاویشا راناویرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
جواب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنا سکی اور میچ 73 رنز کے فرق سے ہار گئی، سری لنکا کی جانب سے ہرشیتامداوی سب سے نمایاں بیٹر رہیں جنہوں نے 41 رنز بنائے جبکہ کاویشا دلیری 32 بنا کر نمایاں رہیں پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بائولر فاطمہ ثنا رہیں جنہوں نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ عمائمہ سہیل نے دو اور ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی۔