ویمنز ون ڈے سیریز، پاکستان اور سری لنکا کا تیسرا اور آخری میچ کل کھیلا جائیگا

پاکستان اور سری لنکا کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کل کراچی میں کھیلا جائیگا، پاکستان کی ٹیم کو سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے، پاکستان کی ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کی ٹیم کو آٹھ وکٹوں کے واضح فرق سے شکست دیکر سیریز میں برتری حاصل کی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی سدرا امین کی سنچری اور فاطمہ ثنا کی چار وکٹوں کی بدولت پاکستان کی ٹیم نے 73 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی

error: Content is protected !!