پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے اعلیٰ سطح وفد کی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ کمیٹی سے ملاقات

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے اعلیٰ سطح وفد نے صدر اظہر علی شاہ کی سربراہی میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی احسن الرحمان اور سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ کمیٹی حامد اورکزئی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران سائیکلنگ کے کھیل کے فروغ کے حوالے سے مختلف تجاویز پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اس موقع پر سائوتھ ایشین سائیکلنگ کنفیڈریشن کے معاملات بھی زیر بحث آئے، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے وفد نے اس موقع پر وفاقی وزیر کو پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی جانب سے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی ، وفاقی وزیر نے اس موقع پر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے کھیل کے فروغ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور مستقبل میں فیڈریشن کو معاون تعاون کا بھی یقین دلایا،ملاقات کرنے والوں میں صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اظہر علی شاہ، نائب صدر نثار احمد، عدنان شامل تھے۔

تعارف: newseditor