محمد حسنین کا بائولنگ ایکشن کلیئر ہونے کا قوی امکان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین کیبائولنگ ایکشن کی رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا کو بھجوادی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق محمد حسنین کے بائولنگ ایکشن کی رپورٹ کا اعلان کرکٹ آسٹریلیا کرے گا اور یہ اعلان آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ذرائع کے مطابق محمد حسنین کے بائولنگ ایکشن کا ٹیسٹ لاہور میں آئی سی سی کی منظور شدہ لیب میں دو ہفتے قبل ہوا تھا۔پاکستانی فاسٹ بولر محمد حسنین کا ایکشن رواں برس کے آغاز میں بگ بیش لیگ میں رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد ٹیسٹ لاہور میں آئی سی سی لیب میں ہوا اور ان کے ایکشن کو غیر قانونی قرار پایا گیا۔

 

محمد حسنین کے ایکشن پر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کام کرکے ری ماڈل کیا گیا، جس کے بعد آئی سی سی لیب میں فاسٹ بولر کا باضابطہ ٹیسٹ ہوا۔ذرائع کے مطابق ایکشن کے ٹیسٹ کی رپورٹ کو بڑی راز داری میں کرکٹ آسٹریلیا کو بھجوایا گیا ہے، پاکستانی کوچز پرامید ہیں کہ محمد حسنین کا ایکشن کلیئر قرار پائے گا۔باضابطہ ٹیسٹ سے پہلے کرائے جانے والے 2 ٹیسٹوں میں محمد حسنین کا ایکشن 15 ڈگری کے اندر پایا گیا، جس کے باعث ایکشن کلیئر قرار دیے جانے کا قومی امکان ہے۔

error: Content is protected !!