ویمنز ون ڈے سیریز، سری لنکا نے پاکستان کو آخری ون ڈے میں شکست دیدی

سری لنکا ویمنز نے آخری ون ڈے میچ میں پاکستان کو 93 رنز سے ہرا کر ٹور پر پہلی فتح سمیٹی، تاہم تین میچز کی سیریز میں قومی ٹیم نے 1-2 سے کامیابی حاصل کرلی۔ کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں پاکستان ویمنز اور سری لنکا ویمنز کے درمیان ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی، آغاز میں ہی مہمان ٹیم کی دو وکٹیں 4 رنز پر گر گئیں تاہم کپتان چماری اتاپتو کی شاندار سنچری اور ہرشیتا مداوی کے 75 رنز کے بدولت مہمان ٹیم بڑا اسکور کرنے میں کامیاب رہی۔

 

سری لنکا ویمنز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 260 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے انعم امین اور فاطمہ ثنا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پاکستان ٹیم 42ویں اوور میں 167 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔

گرین شرٹس کی جانب سے عالیہ ریاض 56 رنز بنا کر نمایاں رہیں، سری لنکا کی چماری اتاپتو اور اوشاڈی رانا سنگھے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔آل راؤنڈ کارکردگی پر سری لنکن کپتان چماری اتاپتو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں جبکہ پاکستان کی اوپننگ بیٹر سدرا امین کو عمدہ بیٹنگ پر پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔تین ون ڈے میچز کی سیریز پاکستان ویمنز نے 1-2 سے اپنے نام کی۔

error: Content is protected !!