خیبر پختونخوا ایتھیلٹکس ایسوسیشن کے صوبائی کابینہ کے انتخابات مکمل

خیبر پختونخوا ایتھیلٹکس ایسوسیشن کے صوبائی کابینہ کے انتخابات مکمل ہو گئے ، تمام عہدیدار اگلے چار سال کیلئے بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔جن میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ خیبر پختونخوا سید ظہیرالاسلام شاہ صدر، انجنئیر سیف الاسلام آفریدی سیکرٹری جنرل، محمد اقبال سینئر نائب صدر، مشرف خان فائنانس سیکرٹری، عائشہ خان نائب صدر اور آیاز رضا پریس سیکرٹری منتخب ہوے۔سید ظہیرالاسلام شاہ نے کہا کہ ایتھیلٹکس کے فروغ کیلئے مل جل کر کام کرینگے اور صوبے کے تمام ایتھلیٹس کو صوبائی حکومت کے تعاون سے بھرپور سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ انجنیئر سیف الاسلام آفریدی نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد کر کے اپنی نوجوان نسل کو ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط کرکے معاشرہ کا اہم سرمایہ بنائیں گے۔اس موقع پر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کی طرف سے شاہ خالد نے نمائندگی کی جبکہ کوچ جعفر شاہ اور شفقت اللہ نے خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے نمائندگی کی۔

error: Content is protected !!