والد کی بیماری، فاسٹ بائولر نسیم شاہ کو وطن واپسی کی اجازت مل گئی

گلوسٹرشائر کاونٹی نے والد کی بیماری کے باعث پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کو وطن واپس جانے کی اجازت دے دی ہے۔لندن سے جاری بیان میں گلوسٹرشائر کاونٹی نے کہا کہ نسیم شاہ مشکل وقت میں اپنی فیملی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔گلوسٹرشائر نے والد کی بیماری کے باعث نسیم شاہ کو وطن واپس جانے کی اجازت اس امید کے ساتھ دی ہے کہ جب ممکن ہوا فاسٹ بولر واپس لوٹ آئیں گے۔انگلش کاونٹی نے نسیم شاہ اور ان کی فیملی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

error: Content is protected !!