بابر اعظم دو مواقع پر لگاتار تین سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے

 بابر اعظم دو مواقع پر لگاتار تین سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔ون ڈے اور ٹی20 رینکنگ کے عالمی نمبر ایک بلے باز نے اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف میچوں میں لگاتار دو سنچریاں اسکور کی تھیں اور طویل وقفے کے باوجود اپنی فارم برقرار رکھتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی تین ہندسوں کی اننگز کھیلی۔

 

بابر اعظم دنای کے پہلے بلے باز ہیں جنہوں نے کیریئر میں دو مرتبہ لگاتار تین میچوں میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔

اس سے قبل بابر اعظم نے 2016 میں بھی یہی کارنامہ انجام دیا تھا اور لگاتار تینوں سنچریاں ویسٹ انڈیز کے خلاف اسکور کی تھیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا اگلا ون ڈے میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!