روزانہ کی محفوظ شدہ تحاریر : 10 جون, 2022

دوسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست،پاکستان کی سیریز میں فیصلہ کن برتری

پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 120 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 275 رنز بنائے۔ویسٹ ...

مزید پڑھیں »

نوپور شرما کے گستاخانہ بیان پر شعیب اختر کا شدید ردعمل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی معطل رہنما نوپور شرما کے گستاخانہ بیان پر شدید ردعمل دیا ہے۔شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ہمارے لیے ہمارے پیارے نبیۖ سے بڑھ کر کچھ نہیں، ہمارا جینا مرنا اور کچھ بھی کرنا صرف ان کے ...

مزید پڑھیں »

دعا ہے کہ بابر اعظم اسی طرح کھیلتے رہیں،یونس خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ہمارا ایک بہت ہی لاجواب کھلاڑی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ بابر اعظم ہمارے لیے باعث فخر اور نوجوان کرکٹرز کے لیے ایک انسپائریشن ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی طرف سے 10 ہزار سے زائد رنز بنانے والے واحد بیٹر یونس ...

مزید پڑھیں »

چھٹیوں میں نیند پوری کرتے ہیں، شاداب خان

  قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی کھلاڑی کی بات کا برا نہیں مناتے، جتنی کپتان کی بات کی اہمیت ہے اتنی ہی ہر کھلاڑی کی بات کی اہمیت ہے۔شاداب خان اور خوشدل شاہ نے ٹوئٹر اسپیس پر انٹرویو دیا جس میں شاداب خان نے کہا کہ ہم چھٹیوں میں نیند ...

مزید پڑھیں »

ضلع کرک میں جاری روایتی کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر

محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ضلع کرک میں جاری روایتی کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے’آخری روزہونیوالے مقابلوں میں گھوڑا ڈانس’رسہ کشی’نیزہ بازی ‘بلورے’گلی ڈنڈا’میوزیکل چیئر کے مقابلے منعقد ہوئے کرک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہاں روایتی کھیلوں کا انعقاد کیا گیا جس پر شائقین نے ڈی جی سپورٹس کے پی خالد خان اور ان کی ٹیم ...

مزید پڑھیں »

عاقب جاوید سچے اور کھرے شخص ہیں، خالد محمود

سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے کہا ہے کہ عاقب جاوید نے میچ فکسنگ کی تحقیقات میں سچ سچ بتا دیا تھا کہ ایک بڑے کھلاڑی نے انڈر پرفارم کرنے کے لیے گاڑی لی۔سابق چئیرمین پی سی بی خالد محمود نے قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کے دورے کے موقع پر ایک بار پھر سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ہیڈ ...

مزید پڑھیں »

کامن ویلتھ ،اسلامی سولیڈرٹی اور سائوتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کیلئے کیمپس شروع

کامن ویلتھ گیمز، اسلامی سولیڈرٹی گیمزاور ساتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کے لیے ملک بھر میں کیمپس شروع ہو گئے، ارشد ندیم سمیت 259 قومی ایتھلیٹس ان ایکشن ہیں۔پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر انتظام لاہور میں ویٹ لفٹنگ ،تائیکوانڈو، پیرا ایتھلیٹکس اور اسکواش، اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں اتھلیٹک، بیڈمنٹن، ہاکی، کراٹے، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس اور ریسلنگ کے کیمپس لگائے ...

مزید پڑھیں »

محمد حسنین کو دی ہنڈرڈ لیگ میں شمولیت کی آفر

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد حسنین کو بالنگ ایکشن کلیئر ہوتے ہی ایک اور خوشخبری مل گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر محمد حسنین کو دی ہنڈرڈ لیگ میں شمولیت کی آفر آگئی ہے، انہیں یہ پیشکش دی ہنڈرد لیگ میں شریک ٹیم اوول انونسیبل نے کی ہے۔ فرنچائز اوول انوینسیبلز نے محمد حسنین کا انتخاب اوورسیز وائلڈ ...

مزید پڑھیں »

کامن ویلتھ گیمز ، کھلاڑیوں ، کوچز کو ڈوپنگ سے متعلق آگاہی کیلئے دو روزہ سیمینارمنعقد کررہے ہیں،ڈی جی سپورٹس پنجاب جاویدچوہان

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے کہا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں، کوچز اور مینجرز کو ڈوپنگ سے متعلق آگاہی دے رہے ہیں، اس حوالے سے سپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن مل کر دو روزہ ڈوپنگ سیمینار 11اور 12جون کو منعقد کررہے ہیں، سیکرٹری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود نے ...

مزید پڑھیں »

کھیلوں کے فروغ میں تائیکوانڈو اہم کردار ادا کر رہی ہے،کورین قونصل جنرل

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ تائیکوانڈو کے زیر اہتمام تائیکوانڈو کپ 22ءکا افتتاح مہمان خصوصی کورین قونصل جنرل نے ربن کاٹ کر کیا۔ اس سلسلے میں سندھ تائیکوانڈو نے کونسلیٹ جنرل ریپبلک آف کوریاکے نام سے انڈر 14 (کیڈٹ)، انڈر 17 (جونئیر) اور 17 سال سے اوپر (سینئر) مرد و خواتین کھلاڑیوں کا ایک شاندار ایونٹ 20 تا 22 مئی 2022، ...

مزید پڑھیں »