ضلع کرک میں جاری روایتی کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر

محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ضلع کرک میں جاری روایتی کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے’آخری روزہونیوالے مقابلوں میں گھوڑا ڈانس’رسہ کشی’نیزہ بازی ‘بلورے’گلی ڈنڈا’میوزیکل چیئر کے مقابلے منعقد ہوئے کرک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہاں روایتی کھیلوں کا انعقاد کیا گیا جس پر شائقین نے ڈی جی سپورٹس کے پی خالد خان اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گزشتہ روز مقابلوں کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن جمشید بلوچ، ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر اسماعیل خان، ایڈمن آفیسر ارشاد خان اور آفیسر صفدر فہیم بھی موجود تھے۔ نیزہ باری میں چھ کلبوں نے حصہ لیا ان میں خٹک کلب’خٹک ہارس کلب’سپر مروت ہارس کلب’خوشحال خان ہارس کلب شامل تھے سنگل کے مقابلوں میں خوشحال خٹک کلب کے جاوید خان نے پہلی’ سپر مروت کلب کے فرہاد اللہ نے دوسری جبکہ خوشحال خان کلب کے عظمت علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی سیکشن کے مقابلوں میں خوشحال ہارس کلب نے پہلی اور خٹک ہارس کلب نے دوسری پوزیشن حاصل کی ‘پست قد افراد کے درمیان رسہ کشی کے مقابلے رحمت اللہ کی ٹیم نے جیتے میوزیکل چیئر کے مقابلے بھی منعقد ہوئے کبڈی کے مقابلوں میں تخت نصرتی کی ٹیم نے پہلی کرک نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

error: Content is protected !!