کامن ویلتھ ،اسلامی سولیڈرٹی اور سائوتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کیلئے کیمپس شروع

کامن ویلتھ گیمز، اسلامی سولیڈرٹی گیمزاور ساتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کے لیے ملک بھر میں کیمپس شروع ہو گئے، ارشد ندیم سمیت 259 قومی ایتھلیٹس ان ایکشن ہیں۔پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر انتظام لاہور میں ویٹ لفٹنگ ،تائیکوانڈو، پیرا ایتھلیٹکس اور اسکواش، اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں اتھلیٹک، بیڈمنٹن، ہاکی، کراٹے، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس اور ریسلنگ کے کیمپس لگائے گئے ہیں۔جبکہ جوڈو کے کیمپ پشاور میں لگائے گئے ہیں، والی بال کا کیمپ واہ کینٹ اور باکسنگ کا کیمپس راولپنڈی کے علاوہ ایبٹ آباد میں لگے ہیں، ان تمام کیمپوں میں ارشد ندیم سمیت 259 کھلاڑی اور کوچز موجود ہیں جو آنے والے انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

error: Content is protected !!