عثمان وزیر نے ڈبلیو بی اے ایشیا ویلٹر ویٹ ٹائٹل جیت لیا

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ڈبلیو بی اے ایشیا ویلٹر ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔گلگت میں انٹرنیشنل پروفیشنل باکسنگ مقابلے میں قومی باکسر عثمان وزیر نے ڈبلیو بی اے ایشیا ویلٹر ویٹ ٹائٹل جیت لیاباکسر عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے باکسر کو ناک ناک آئوٹ کردیا۔واضح رہے کہ ایشین باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر پہلی بار گلگت میں ایکشن میں دکھائی دیے اور ورلڈ باکسنگ ایسو سی ایشن ٹائٹل کیلئے فائٹ لڑی، عثمان وزیر کا مقابلہ تھائی حریف کو شکست دی، بڑے مقابلے کے لئے گلگت کی عوام میں بڑا جوش وخروش پایا گیا۔یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں پاکستان کے باکسر عثمان وزیر نے میڈل ایسٹ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا تھا، دبئی میں ہونے والی فائٹ میں عثمان وزیر نے انڈونیشین باکسر کو پہلے ہی راونڈ میں ناک آئوٹ کیا تھا۔

error: Content is protected !!