کوہاٹ میں روایتی کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر

محکمہ کھیل کے زیر اہتمام کوہاٹ میں روایتی کھیلوں کے مقابلے ختم ہو گئے۔ کھلاڑیوں نے تیر اندازی، کبڈی، رسہ کشی، پتھر پھینکنے، گلی ڈنڈا، بلوری اور دیگر مقامی کھیلوں میں حصہ لیا۔ بڑوں کے علاوہ بچوں کی بڑی تعداد نے بھی مقابلوں میں شرکت کی۔ ریجنل سپورٹس افسر کوہاٹ سکندر شاہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن جمشید بلوچ بھی موجود تھے۔ کبڈی میں وقار الیون نے پہلی اور عادل بادشاہ الیون نے دوسری، تیر اندازی میں محمد حنیف نے پہلی، واجد علی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ بچوں کے میوزیکل چیئر مقابلے نجاد نے جیت لئے۔

پٹو گرم میں احسان اللہ، محمد مصطفی اور محمد قدیر کی ٹیم نے پہلی، سید محمد زبیر اور احسن کی ٹیم نے دوسری، گلی ڈنڈا میں حمزہ، فیضان، دانش، عبید اور نجاد کی ٹیم نے پہلی، خالد، شعیب، مصور، حسیب اور اوباش کی ٹیم نے دوسری، بلوری میں ارشاد خان نے پہلی اور محمد جنید نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مقامی موسیقی کا بھی اہتمام بھی کیا گیا تھا۔روایتی گیمز کے سلسلے میں ‘اکیس سے بائیس جون تک بٹگرام میں مخہ’سکھائی’رسہ کشی’گلی ڈنڈا’بلورے اور والی بال کے مقابلے منعقد ہوں گے

چوبیس جون کو لوئر کوہستان میں روایتی کبڈی’گلی ڈنڈا’سٹون تھروئونگ اور سکھائی کے مقابلے ہوں گے ‘ستائیس جون کومانسہرہ میں گٹکا’سٹون لفٹنگ’ کبڈی اور رسہ کشی جبکہ اٹھائیس جون کو ایبٹ آباد میں گٹکا ‘سٹون لفٹنگ ‘کبڈی اور رسہ کشی کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

تعارف: newseditor