باجوڑ میں ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیئر کور نارتھ کے اشتراک سے خوشحال باجوڑ ٹی 10 لیگ کا انعقاد

ضلع باجوڑ میں نوجوانوں کے لئے صحت مند سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیئر کور نارتھ کے اشتراک سے”خوشحال باجوڑ ٹی 10کرکٹ لیگ 2022″ کا انعقاد کیا گیا. ایک ماہ سے زائد عرصہ تک منعقدہ اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں ضلع باجوڑ سے سولہ ٹیموں نے حصہ لیا. اختتامی تقریب میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے گئے جبکہ جیتنے اور رنراپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے

"خوشحال باجوڑ ٹی 10کرکٹ لیگ 2022” کو دیکھنے کے لئے ضلع باجوڑ اور گردونواح سے بڑی تعداد میں نوجوان اور بچوں آئے. اختتامی تقریب میں ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے عہدداران, علاقہ مشران, اہل علاقہ اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی.

 

اس موقع پر نوجوانوں کا کہنا تھا کہ اس قسم کے ٹورنامنٹ کا انعقاد مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے.

error: Content is protected !!