سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیراہتمام مری میں ہونیوالے کوہسار سپورٹس فیسٹیول کے گرلز کے مقابلوں میں راولپنڈی ڈوپژن نے میدان مار لیاجبکہ بوائز کے مقابلوں میں گوجرانوالہ ڈویژن نے پہلی پوزیشن حاصل کی،گرلز میں دوسری پوزیشن بہاولپور جبکہ تیسری پوزیشن ملتان ڈویژن نے حاصل کی اوربوائز میں فیصل آباد دوسرے جبکہ ڈی جی خان ڈویژن نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے
کوہسار سپورٹس فیسٹیول کے انٹرڈویژن ٹیبل ٹینس گرلز مقابلوں میں راولپنڈی نے پہلی بہاولپور نے دوسری جبکہ گوجرانوالہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ بوائز مقابلوں میں گوجرانوالہ نے پہلی فیصل آباد نے دوسری جبکہ ساہیوال نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے
بلائنڈ آرچری میں پہلی پوزیشن محمد عثمان،دوسری ولید عزیز جبکہ طیب ذوالفقار نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے،کوہسار سپورٹس فیسٹیول میں فٹ بال کے ایونٹ میں مری اسٹار اور ائیرفورس لوئر ٹوپہ کا فائنل میچ ایک ایک گول برابر رہا ہے،سائیکلنگ میں ملک کاشف نے 11کلو میڑ کا فاصلہ 24 منٹ میں طے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے،میراتھن میں 11کلومیٹر کا فاصلہ اسرار خٹک نے 47منٹ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے
کوہسار سپورٹس فیسٹیول میں شوٹنگ والی بال کے ایونٹ میں بھوربن نے روات کلب کو ہرایا، اسسٹنٹ کمشنر مری وقاص سکندری شوٹنگ والی بال کے فائنل مقابلے کے مہمان خصوصی تھے انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،پی سی بھوربن سے بھوربن سپورٹس گراؤنڈ تک سیکیٹنگ کے مقابلے ہوئے جس میں راولپنڈی ڈویژن کے 60سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی
سیکرٹری سپورٹس اینڈیوتھ افیئرز پنجاب اسد اللہ فیض اورڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کا کھلاڑیوں نے کوہسار سپورٹس فیسٹیول منعقد کرانے پران کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب تقسیم انعامات بھوربن گراؤنڈ میں منعقد ہوئی جس میںڈائریکٹرسپورٹس ندیم قیصر اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی وحید بابرنے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر پنجاب کے تمام ڈویژنل سپورٹس آفیسران بھی موجود تھے۔