ہاکی لیجنڈڈچ کوچ رولٹ اولٹمینز کے زیر نگرانی تربیتی کیمپ شروع ہو گیا

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام اور رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کے تعاون سے ہاکی کی ترقی کیلئے بڑا اقدام ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کی ہدایت پر ہاکی کے فروغ کیلئے دو ہفتوں کا تربیتی کیمپ شروع ہو گیاہے تربیتی کیمپ 28جون تک جاری رہے گا ،جمعرات کے روز ڈی جی سپورٹس پنجاب نے اپنے بیان میںکہا ہے کہ تربیتی کیمپ میں ہاکی لیجنڈڈچ کوچ رولٹ اولٹمینز ہمارے کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے ، کیمپ کیلئے پنجاب کے تمام ڈویژنز سے کھلاڑیوں کو میرٹ پر سلیکٹ کیا گیا ہے

 

کیمپ میں انڈر21کھلاڑی شریک ہوں گے ،رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کے کھلاڑی بھی کیمپ میں تربیت حاصل کریں گے،کیمپ میں پنجاب سے60کھلاڑی شریک ہوں گے،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے مزید کہا ہے کہ تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم پچ ٹو میںلگایا گیاہے جس کے روزانہ دو سیشنز ہوں گے،مارننگ سیشن صبح 5سے 8:30بجے تک اور ایوننگ سیشن شام6سے رات 9بجے تک ہوگا، ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اس کی ترقی کیلئے بھرپورا قدامات اٹھا رہے ہیںہاکی لیجنڈڈچ کوچ رولٹ اولٹمینزہالینڈ ،بھارت اور ملایشیا سمیت کئی ممالک کے کوچ رہے ہیں، رولٹ اولٹمینز کے ساتھ سپورٹس بورڈ پنجا ب اور رانا ظہیر کی اکیڈمی کے 10کوچ بھی اسسٹ کریں گے، جس سے ہمارے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کوچز کو بھی اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملے گا۔

error: Content is protected !!