انیس ٹیموں نے خیر الرحمان ہاکی میموریل ہاکی چیمپئن شپ میں حصہ لیا ، ڈاکٹر ظفر علی خان

انیس ٹیموں نے خیر الرحمان ہاکی میموریل ہاکی چیمپئن شپ میں حصہ لیا ، ڈاکٹر ظفر علی خان

دوٹیموں کو قانون کے مطابق پلینگ رائٹ دیا ہے ، کوئی بھی ٹیم شارٹ کٹ نہیں لے سکتی ،سوات میں صحافیوں سے بات چیت

سوات ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ظفر علی خان نے کہا ہے کہ جو ٹیم قوانین کی فالو نہیں کررہے انہیں مستقبل میں ٹورنامنٹس میں کھیلنے کا موقع نہیں دیا جائیگا ، قوانین کی پابندی مجھ سمیت تمام پر عائد ہوتی ہیںکوئی بھی ٹیم شارٹ کٹ نہیں لے سکتی ،

یہ باتیں انہوں نے سوات ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونیوالے خیر الرحمان میموریل ہاکی چیمپئن شپ کے موقع پر سوات ہاکی آسٹروٹرف پرصحافیوں سے بات چیت کے دوران کی.

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر ظفر علی خان کا کہنا تھا کہ چھ جنوری سے شروع ہونیوالے خیر الرحمان میموریل ہاکی ٹورنامنٹ میں سوات کے مختلف علاقوںکی انیس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

جس کا پہلا راﺅنڈ ناک آﺅٹ سسٹم پر کھیلا گیا جبکہ دوسرا راﺅنڈا لیگ سسٹم پر کھیلا جارہا ہے جبکہ تیسرے راﺅنڈ میں آگے آنیوالی ٹیموں کے مقابلوں کے بارے میں ایسوسی ایشن ڈیسائیڈ کرے گی کہ اسے ناک آﺅٹ سسٹم کھیلا جائے یا لیگ سسٹم

ڈاکٹر ظفر علی خان کے مطابق خیر الرحمان ہاکی میموریل چیمپئن شپ میں فتح ، چالیار ، اوڈی گرام سمیت مٹہ کی انیس سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ یہ چیمپبن شپ چار فروری کو اختتام پذیر ہوگا

تاہم ہم اس کا فائنل پانچ فروری کو کھیلیں گے جو کہ کشمیر ڈے کے موقع کی مناسبت سے ہوگا ڈاکٹر ظفر علی خان کے مطابق سوات کی تمام ٹیموں نے ہماری ایسوسی ایشن پر اعتماد کیا ہے اور سب ایک پلیٹ فارم پر ہے

ڈاکٹر ظفرعلی خان کے مطابق رحیم کلب اورزلمی کلب کو ایسوسی ایشن نے قانون کے مطابق پلینگ رائٹ دیا ہے ان کے مطابق سوائے ایک دو ٹیموں کی بیشتر ٹیمیں ان کے ساتھ تعاون کررہی ہیں کچھ ٹیموں کو اختلاف ہے لیکن یہ اختلاف اپنی جگہ لیکن قوانین سب کو فالو کرنے ہوگے

ڈاکٹر ظفر علی خان کے مطابق کوئی بھی ٹیم شارٹ کٹ نہیں لے سکتی کیونکہ ایسوسی ایشن سے باہر کوئی نہیں اور جوٹیم قوانین کی خلاف ورزی کرینگے انہیں ٹورنامنٹ میں موقع نہیں دیا جائیگا ،

قوانین سب کو فالو کرنے ہونگے ان کے مطابق ڈسٹرکٹ سوات ہاکی ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ ہاکی ایسوسی ایشن کیساتھ الحاق رکھتی ہیں اور خیبر پختونخواہ ہاکی ایسوسی ایشن پاکستان ہاکی فیڈریشن کیساتھ منسلک ہیں-

 

 

error: Content is protected !!