پنجاب انٹر ڈویژنل سوکر فٹ سال چیمپئن شپ 23 جون سے شروع ہو گی

پنجاب سوکر فٹ سال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پنجاب انٹر ڈویژنل سوکر فٹ سال چیمپئن شپ 23 جون سے ساہی وال میں شروع ہو گی۔
گذشتہ روز پنجاب سوکر فٹ سال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری منیر احمد نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں پنجاب بھر کے نو ڈویژنوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں میزبان ساہی وال، ملتان، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور شامل ہیں، چیمپئن شپ کے سیمی فائنل اور فائنل مقابلے 24 جون کو کھیلے جائیں گے اور ایونٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان ملک نے بتایا کہ پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن نےپنجاب انٹر ڈویژنل سوکر فٹ سال چیمپئن شپ منعقد کروانے کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز بھی اپنے، اپنے علاقوں میں چیمپئن شپ منعقد کروانے کی منصوبہ بندی تیار کر رہی ہیں اور امید ہے کہ وہ بھی آئندہ چند دنوں میں اپنے، اپنے شیڈول کا اعلان کر دیں گی۔

error: Content is protected !!