حسن علی کے اہلخانہ کے ہمراہ شمالی علاقے میں سیرسپاٹے

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے آف سیزن میں بیرون ملک جانے کی بجائے پاکستان میں شمالی علاقہ جات کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونے کو ترجیح دی ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے بعد قومی کرکٹرز فری ہیں ،اگلی اسائنمنٹ دورہ سری لنکا ہے، ایسے میں کچھ کرکٹرز انگلینڈ میں کرکٹ کھیل رہے ہیں تو کچھ سیر و تفریح کر رہے ہیں۔فاسٹ بولر حسن علی پاکستان کے حسین نظاروں کے بڑے دلدادہ ہیں، ان دنوں بھی انہوں نے بیرون ملک کسی خوشگوار مقام پر جانے کی بجائے شمالی علاقہ جات کے حسین نظارے دیکھنے کا فیصلہ کیا۔حسن علی اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ ان دنوں سیرو تفریح پر ہیں، وہ اور ان کی اہلیہ اپنے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر حسین نظاروں کی اسٹوریز شیئر کررہے ہیں۔

error: Content is protected !!