نیوزی لینڈ کے دورہ آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز کیلئے کرکٹ ٹیم کا اعلان،ریپن بھی شامل

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورۂ آئر لینڈ، اسکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔ٹام لیتھم آئر لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے، سیریز کا آغاز 10 جولائی سے ڈبلن میں ہوگا۔

 

آئر لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم، ہنری نکلز، میٹ ہنری، ول ینگ اور جیکب ڈفی وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔دورۂ آئر لینڈ میں او ڈی آئی سیریز کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی۔

 

ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے آل راؤنڈر میچل سینٹنر نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے۔نیوزی لینڈ ٹیم کے اسکاٹ لینڈ کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی، ایک ون ڈے جبکہ نیدر لینڈز کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز بھی شیڈولڈ ہیں۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساؤتھی اور ڈیون کانوے انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے بعد وطن واپس جا کر آرام کریں گے۔

تعارف: newseditor