سرینا ولیمز کی ٹینس کورٹ میں جیت کیساتھ واپسی

معروف امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز ایک سال بعد ٹینس کورٹ میں واپس آ گئی ہیں۔سرینا ولیمز نے ایسٹبورن ٹینس چیمپئن شپ کے ڈبلز ایونٹ کا پہلا میچ جیت کر فاتحانہ آغاز کردیا۔ایسٹبورن ٹینس چیمپئن شپ کے ڈبلز ایونٹ کے میچ میں امریکی ٹینس سٹار اور 23 بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن سرینا ولیمز اور اونس جیبور کی جوڑی نے بوزکووا اور ٹورمو کی جوڑی کو دو چھ، چھ تین اور تیرہ گیارہ سے شکست دے کر دوسرے راونڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے ومبلڈن کے سنگلز ایونٹ میں سرینا واپسی کے لیے پرامید ہیں۔

تعارف: newseditor