کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میں اڈوپٹڈ سپورٹس بارے آگاہی سیمینار

ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس کے زیر اہتمام کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میں اڈوپٹڈ سپورٹس بارے میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے طلبہ نے شرکت کی اس موقع پرسابق ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود مہمان خصوصی تھے، ڈاکٹر طاہر علی اکبر ، ریجنل سپورٹس افسر احمد زمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق احمد، حامد علی، بھی موجود تھے۔ سیمینار کا مقصد خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کے حقوق، سہولیات بارے فیکلٹی اور طلبہ کو آگاہی دینا تھاتاکہ وہ اس سلسلے میں معاشرے میں شعور اجاگر کرے۔ انجنیئر عرفان، بین الا قوامی ٹیبل ٹینس کھلاڑی احسان دانش اورواجد علی نے مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کو درپیش معاشرتی رکاوٹوں کے بارے میں لیکچرز دیئے۔ انہوں نے کہا کہ سیمینار کا بنیادی مقصد معذور افراد کو قومی دھارے میں لانا اورزندگی کو بہترین انداز میں گزارنے کاقابل بنانا ہے ،عوام میں یہ آگاہی پیداکرنا ضروری ہے کہ مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد بھی اس معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں اور ان کو بھی اپنی زندگی بھرپور انداز میں گزارنے کا حق ہے۔

error: Content is protected !!