کھلاڑیوں کو جدید ہاکی کیلئے خود کو تیار کرنا ہوگا،ولٹ اولٹمینز

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام اور رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کے تعاون سے جاری ہاکی ٹریننگ کیمپ میں ڈچ کوچ رولٹ اولٹمینزنے کھلاڑیوں اور کوچز کو جدید ہاکی پر لیکچردیا، رولٹ اولٹمینزنے کھلاڑیوں کو جدید ہاکی کی تکنیکس کے بارے میں چارٹ کی مدد سے آگاہی دی، رولٹ اولٹمینز نے کہا کہ کھلاڑیوں کو جدید ہاکی کیلئے خود کو تیار کرنا ہوگا

جدید ہاکی کو سمجھنا وقت کی اہم ضرورت ہے،ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں کو ایکسر سائز بھی کرائی گئی، تربیتی کیمپ کے بارے میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے کہا ہے کہ رولٹ اولٹمینز جیسے لیجنڈ کوچ کے تجربے سے کھلاڑی استفادہ کررہے ہیں،کیمپ میں پنجاب سے 60 سے زائدانڈر21کھلاڑی ، سپورٹس بورڈ پنجاب کے 30اور رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کے30کوچز تربیت حاصل کر رہے ہیں

انہوں نے مزید کہاہے کہ ہاکی میں دوبارہ اعلی مقام حاصل کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،تربیتی کیمپ کا مقصد کوچز اور کھلاڑیوں کو جدید ہاکی کے بارے میں آگاہی دیناہے تاکہ ان کے کھیل میں بہتری آئے اور ملک کا نام روشن کریں۔سپورٹس بورڈ پنجاب اور رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کے باہمی تعاون سے جاری ہاکی ٹریننگ کیمپ 28جون تک جاری رہے گا۔

error: Content is protected !!