پاکستانی اتھلیٹ شجر عباس کا الماتے انٹرنیشنل میٹ میں نیا قومی ریکارڈ

الماتے میں جاری انٹرنیشنل میٹ میں پاکستان کے شجر عباس نے نیا قومی ریکارڈ بنا ڈالا۔ شجر عباس نے 100 میٹر ہیٹس میں 10.38 سکینڈز میں ریس مکمل کرکے ریکارڈ قائم کیا ، اس سے پہلے اسلامک گیمز 2005 میں افضل بیگ نے 100 میٹر کا فاصلہ 10.42 سکینڈز میں طے کرکے قومی ریکارڈ بنایا تھا۔ساہیوال سے تعلق رکھنے والے شجر عباس نے اس عمدہ کارکردگی کے ساتھ فائنل مرحلے میں بھی جگہ بنالی ہے، شجرعباس نے اس سے پہلے ایران میں 200 میٹر ریس میں بھی 20.91 سکینڈز کے ساتھ ریکارڈ بنایا تھا۔دیگر کھلاڑیوں میں سیعبدالمعید نے 400 میٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ شاہ نواز ڈسکس تھرو ، سہیل عامر 1500 اور 5000 میٹرمیں حصہ لیں گے، شہروز ہائی جمپ میں قسمت آزمائیں گے۔

error: Content is protected !!