ندیم خان کو پی سی بی نے اضافی ذمہ داریاں دیدیں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سال اکتوبر میں تجویز کردہ پاکستان جونیئر لیگ کیلئے تیاریاں تیز کرتے ہوئے ندیم خان کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کردیا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر ندیم خان پاکستان کرکٹ بورڈ میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس بھی ہیں، پاکستان جونیئر لیگ کیلئے انہیں اضافی چارج دیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ انڈر 19 کرکٹرز کیلئے پاکستان جونیئرلیگ اس سال اکتوبر میں شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ایونٹ کی 6 فرنچائز ٹیموں کی فروخت کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے چند روز قبل اشتہار جاری کیا تھا جس کے جواب میں 30 اداروں نے ٹیمیں خریدنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے مطابق ان 30 میں چار پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزیں بھی ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی کیلئے مختلف بورڈز سے بھی رابطے میں ہے، انگلینڈ سمیت متعدد بورڈز نے اس سلسلے میں مثبت جواب دیا ہے۔

error: Content is protected !!