ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام روایتی گیمز کے سلسلے میں گزشتہ روزکوہستان میں روایتی کھیلوں کاانعقاد کیا گیا اس موقع پر ڈی سی کوہستان لوئر شکیل احمد مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ‘ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ ‘ اے ڈی ای کوہستان لوئر محمد سلیم ‘اسسٹنٹ کمشنر پٹن محمد ثاقب’تحصیل چیئرمین پٹن مولانا رحمت اللہ ‘ اے ڈی او سپورٹس اورنگزیب ‘ ویلج چیئرمین مولانا احمد علی ‘ایڈیشنل اے سی پٹن اقبال حسین سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں’ بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا ‘ گزشتہ روز والی بال ‘میوزیکل چیئر’ رسہ کشی’ بوری دوڑ’ گلی ڈنڈا’ پٹھو گرم اور بلورے کے مقابلے ہوئے جس میں کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی نتایج کے مطابق والی بال کے مقابلے کوہستان لوئر نے جیتے جبکہ کولائی پالاس کی ٹیم رنر اپ رہی ‘میوزیکل چیئر کے مقابلے میں کوہستان لوئر کے سہیل ونر رہے جبکہ کولائی پالاس کے وسیم اکرم رنر اپ رہے ‘بوری دوڑ کوہستان لوثر کے سلمان نے جیت لی جبکہ باز رنر اپ رہے
‘گلی ڈنڈا کے مقابلے میں کولائی پالاس کی ٹیم نے ٹرافی جیت لی’کوہستان اپر کی ٹیم رنر اپ رہی’پٹھو گرم کے مقابلوں میں کولائی پالاس کی ٹیم ونر جبکہ کوہستان اپر کی ٹیم رنر اپ رہی بلورے کے مقابلوں میں کولائی پالاس نے ٹرافی اپنے نام کرلی جبکہ لوئر کوہستان کی ٹیم رنر اپ رہی۔’ونر کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی’ روایتی گیمز مختلف ریجنز میں منعقد کرنے کے بعد ان میں سے مختلف ایونٹس کی ونر ٹیموں کے درمیان فائنل رائونڈ پشاور میں ہوگا جہاں کھلاڑیوں کومزید انعامات سے نوازا جائے گا روایتی گیمز کے انعقاد کا مقصد صوبہ بھر میں روایتی گیمز کو زندہ رکھنے کے لئے کوششیں کرنا ہیں اور امید ہے کہ اس قسم کے اقدامات سے ان علاقوں میں روایتی گیمز کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔