کم بیکس پاکستان ٹینس ٹریننگ کیمپ ، ڈاکٹر فرحت عباس نے دورہ کیا

صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ‘کم بیکس پاکستان انٹرنیشنل کے تعاون سے جاری پشاور کے شاہی باغ ٹینس کمپلیکس میں جاری ٹینس کیمپ کا گزشتہ روز صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے نائب صدر ‘کارڈیالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر فرحت عباس نے دورہ کیا ان کے ہمراہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل’ کوچ ذاکر اللہ ‘اسرار گل سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں

 

صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر فرحت عباس نے سیکرٹری ٹینس ایسوسی ایشن عمرایاز خلیل اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس قسم کی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور ہمارے کھلاڑی نہ صرف قومی بلکہ انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کانام روشن کرتے رہیںگے’صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل نے کہا کہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر’ صدر ڈی جی آئی محمد سلیم مروت’نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر فرحت عباس اور کم بیکس انٹرنیشنل کی کاوشوں سے ایک ماہ کا ٹینس کیمپ جاری ہے جس میں کھلاڑی کوالیفائیڈ کوچز سے بہت کچھ سیکھ رہے ہیں اور امید ہے کہ ہمارے کھلاڑی آنیوالے مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھائیں گے۔

error: Content is protected !!