جونیئر فٹبال اکیڈمی کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی ،اکیڈمی میں کوہاٹ ریجن کے سو سے زائد بچوں کو کوالیفائیڈ کوچز کے زیر نگرانی دو مختلف سیشن میں ٹریننگ دی جائیگی ۔ اکیڈمی کا باضابطہ افتتاح صوبائی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر فقیر محمد اعوان نے کیا ان کے ہمراہ ریجنل سپورٹس آفیسر کوہاٹ سکندرہ شاہ ، کوہاٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے محب الرحمان شنواری ، فٹبال کوچ ودود خان ، معاونین امجد خان ، ارشاد خان ، اعظم خان ، زاہد خان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کوہاٹ کے زیر اہتمام جونیئر فٹبال اکیڈمی پہلی مرتبہ کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی جس میں جونیئر ایج گروپ کے بچوں کو کوالیفائیڈ کوچز کے زیر نگرانی تربیت دی جائیگی ۔ اس موقع پر صوبائی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر فقیر محمد اعوان نے کہاکہ اکیڈمی کے قیام سے گراس روٹ لیول پر فٹبال کھیل کو فروغ ملے گا جس سے نیاٹیلنٹ سامنے آئے گا جو کہ مستقبل میں صوبائی اور ملکی سطح پر ملک وقوم کانام روشن کرینگے ۔