پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے گزشتہ روز راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں قومی ٹیسٹ سکواڈ سے ملاقات کی۔ سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم پنڈی سٹیڈیم میں ٹریننگ کر رہی ہے۔ راولپنڈی میں قومی مینز ٹیم کا جمعہ کے روز کا تربیتی سیشن بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔قومی ٹیم 6 جولائی کو جمع ہوگی اور سری لنکا کے لیے پرواز کرے گی۔ادھر دنیا کے تیز ترین بالر کو ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے مدعو کیا۔ کپتان بابر اعظم سمیت کھلاڑیوں کو شعیب اختر کے ساتھ باتوں میں مشغول دیکھا جا سکتا ہے۔