عرفات منہاس، سجاد علی، محمد دانش، سعد بیگ کی نیشنل انڈر 19 کپ کے دوسرے راؤنڈ میں سنچریاں

 

سینٹرل پنجاب بلیوز، سندھ بلیوز، سینٹرل پنجاب وائٹس اورخیبرپختونخوا وائٹس نے نیشنل انڈر 19 کپ کے دوسرے راؤنڈ میں اپنے اپنے میچز جیت کر ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری فتح سمیٹ لی ۔سدرن پنجاب بلیوز اور وائٹس نے ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔سعید اجمل اکیڈمی فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب وائٹس نےعرفات منہاس کے ناقابل شکست 100 رنز کی بدولت بلوچستان وائٹس کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔ نوجوان اوپنر 77 گیندوں پر 3 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ حمزہ نواز 59 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔محمد صدیق 54 رنز بنا کر بلوچستان کے ٹاپ اسکورر رہے۔

 

ایوب پارک گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا بلیوز نے سندھ کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔ سندھ کے اوپنر سعد بیگ کی سنچری رائیگاں گئی۔ انہوں نے 14 چوکوں کی بدولت 103 رنز کی اننگز کھیلی۔ فاتح ٹیم کے محمد زبیر نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ خیبرپختونخوا کے ابوبکر خان نے 80 اورحسیب خان نے 69 رنز کی اننگز کھیلیں۔

 

نیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب بلیوز نے بلوچستان بلیوز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔سجاد علی کی 88 گیندوں پر 9 چھکوں اور 5 چوکوں کی بدولت 106 رنز کی اننگز بھی بلوچستان کو شکست سے نہ بچا سکی۔ ابوبکر نے 53 رنز بنائے۔ جواب میں سدرن پنجاب کے محمد دانش نے ایک چھکے اور 14 چوکوں کی مدد سے 114 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ معیر سعید نے 58 اور شرجیل حسن نے ناٹ آؤٹ 50 رنز اسکور کیے۔

 

رانا نوید اکیڈمی شیخوپورہ میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا وائٹس نے سندھ وائٹس کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم کے اوپنر محمد سلمان 70 رنز بناکر نمایاں رہے۔

 

ہاؤس آف ناردرن اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں سینٹرل پنجاب بلیوز نے ناردرن بلیوز کو 177 رنز سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کے عبید شاہد 87 اور آذان اویس نے 74 رنز بناکر نمایاں رہے۔ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں سینٹرل پنجاب وائٹس نے ناردرن وائٹس کو 57 رنز سے ہرادیا۔ سینٹرل پنجاب کے اوپنرعلی زوریز آصف نے68 رنز بنائے۔

error: Content is protected !!