انگلینڈ بھارت ٹیسٹ میچ میں دو نئے عالمی ریکارڈ

ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ بن گیا، انگلینڈ کے فاسٹ بولر سٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کا مہنگا ترین اوور کرا دیا۔برمنگھم میں جاری بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سٹورٹ براڈ نے ایک اوور میں 35 رنز دے دیئے۔ سٹورٹ براڈ نے 6 رنز ایکسٹرا کے دیئے جبکہ 29 رنز بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا نے بیٹ سے بنائے۔جسپریت بمرا نے 2 چھکے، 4 چوکے لگائے اور ایک سنگل لیا، ایک چھکا نو بال پر سکور ہوا، براڈ نے پانچ وائیڈ کے رنز بھی دیئے۔جسپریت بمرا نے بطور بیٹر ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی بنادیا۔اس سے قبل برائن لارا، جارج بیلی اور کیشو مہاراج نے ایک اوور میں 28,28 رنز بنائے تھے۔خیال رہے کہ سٹورٹ براڈ کو ایک اوور میں6 چھکے بھی لگ چکے ہیں۔

تعارف: newseditor