اپنے ملک کی زیادہ سے زیادہ نمائندگی کرنا ہدف ہے،مچل سٹارک

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر میچل سٹارک نے آسٹریلوی لیگ بگ بیش اور انڈین پریمیئر لیگ سے دوری اختیار کر لی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں فاسٹ بولر میچل سٹارک نے کہا ہے کہ 7 سال میں بھی لیگز کے حوالے سے میرے خیالات نہیں بدلے، اپنے ملک کی زیادہ سے زیادہ نمائندگی کرنا ہدف ہے۔میچل اسٹارک کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے شیڈول کو سامنے رکھ کر خود کو فٹ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میری ترجیح آسٹریلوی ٹیم ہوتی ہے، آئندہ 18ماہ کا شیڈول بہت مصروف ہے۔

تعارف: newseditor