بنک آف خیبرجونیئر کے پی بیڈمنٹن چیمپئن شپ پشاورکے میکائیل نے جیت لی

بینک آف خیبر جونیئر خیبر پختونخوا بیڈمنٹن چیمپئن شپ گزشتہ روز عبدالولی خان سپورٹس کمپلکس چارسدہ میں اختتام پزیر ہوگئی،بوائز میں پشاور سے تعلق رکھنے والے میکائیل جبکہ گرلز میں ایبٹ آباد کی معراج نے ٹرافی اپنے نام کرلی اسی طرح انڈر 17 کیٹگری میں پشاور کے محمد زید جبکہ انڈر 15 میں سوات کے شاہد علی فاتح قرار پائے،گرلز ڈبل ایونٹ میں نور اور تنزانیہ نے کامیابی حاصل کرلی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چارسدہ کیپٹن (ر) عبدالرحمان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ان کے ہمراہ گروپ ہیڈ ایچ آر ہیڈ بینک آف خیبرمحمد آصف، ایچ آر ہیڈمحمد جواد،ڈی ایس آو چارسدہ تحسین اللہ،ہاکی اولمپیئن رحیم خان، آئی لنک موبائل کے ایم ڈی اعجاز خان آفریدی،وائٹ یونائٹڈ کے ڈائریکٹر معصب فاروق،فلائی ٹیکس کے عمیر بنگش،صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے جی ایس امجد خان اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر میاں صداقت شاہ ،،آرگنائزنگ سیکرٹری وصدر چارسدہ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن ملک الطاف ،کوچز حیات اﷲ، ندیم خان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں

صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس چارسدہ کے باہمی اشتراک اور بینک آف خیبر کے تعاون سے بینک آف خیبر جونیئر خیبر پختونخوا بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے گزشتہ روز اختتام پزیر ہوگئے جس کے نتائج کے مطابق انڈر 19 بوائز کیٹگری کے فائنل میں پشاور سے تعلق رکھنے والے میکائیل نے سوات کے حسنین کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے دی،جبکہ انڈر 19گرلز کے مقابلوں میں ایبٹ آباد کی معراج نے اپنے ہی ضلع سے تعلق رکھنے والی لائبہ کو ایک کے مقابلے میں دو پوائنٹس فتح حاصل کرلی

اسی طرح گرلز ڈبل مقابلوں میں نور اور تنزانیہ نے معراج اور سپنا کو دو ایک سے ہرا کر ٹرافی جیت لی،انڈر 17 بوائز کے فائنل میچ میں پشاور کے زید نے بنوں سے تعلق رکھنے والے فہد کو 1-2 سیشکست دی جبکہ انڈر 15 کیٹگری میں سوات سے تعلق رکھنے والے شاہد علی نے چارسدہ کے محمد علی کو دو ایک سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی

مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چارسدہ کیپٹن (ر) عبدالرحمان نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے

واضح رہے کہ چیمپئن شپ میں ضم اضلاع سمیت صوبہ بھر سے 150 بوائز و گرلز کھلاڑی انڈر 17,15اور انڈر 19 کیٹیگری میں شرکت کر رہیں تھے چیمپئن شپ کو آئی لنک موبائل،فلائی ٹیکس انجن موٹر آوئل اور وائٹ یونائٹڈ انجینئرنگ پرائیوٹ لمیٹڈ کی تعاون بھی حاصل تھی۔

تعارف: newseditor