خیبرپختونخوا روایتی گیمز ، نوشہرہ میں مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

محکمہ کھیل صوبہ خیبرپختونخواکے زیراہتمام روایتی گیمز یبل دوڑ،ڈاگ ریس وکبوترریس کے دلچسپ ومنفرد مقابلے ضلع نوشہر ہ میں اختتام پذیرہوگئے ایونٹس کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹراپریشنل جمشید بلوچ نے صحافیوں کوبتایاکہ ڈاگ ریس میں60کتوں کے مابین دوڑ کامقابلہ ذاقابانڈہ نوشہرہ میںہوا ایونٹ اقبال خان کے کتے نے جیتا

 

دوسری پوزیشن بادام گل کے کتے نےتیسری پوزیشن گل خان چوتھی پوزیشن امان شیرپانچویں پوزیشن شہزادخانس کے کتے نے حاصل کی۔

 

کبوترریس جلال احمد کے کبوتر نے حاصل کی اس مقابلے میںسلمان خان نے کبوترنے دوسری جبکہ تیسری پوزیشن ہلال احمد کے کبوتر کے نام رہی تقسیم انعامات کے تقریب ناظم جاویدخان کے ہجرہ میںمنعقدہوئیایونٹ کے مہمان خصوصی ڈائریکٹراپریشنل جمشید بلوچ تھے

جبکہ اس موقع پر ناظم جاویدخان اورڈی ایس او نوشہرہ ذکاء اللہ ایڈمن آفیسرارشا د خان بھی موجود تھیاپنے خطاب میں ناطم جاوید خان نے نوشہرہ میں طویل عرصہ بعد ایونٹس کے انعقاد کوسراہاورعمدہ انتظامات پرمحکمہ کھیل وڈی جی سپورٹس خالد خان کی کاوشوں پران کوخراج تحسین پیش کیا

error: Content is protected !!