سری لنکن پریمیئر لیگ میں 9 پاکستانی کرکٹرز طلب

سری لنکن پریمیئر لیگ کے لیے 9 پاکستانی کرکٹرز کو مختلف فرنچائزز نے منتخب کرلیا۔ سری لنکن پریمیئر لیگ میں 9 پاکستانی کرکٹرز کو مختلف فرنچائزز نے منتخب کرلیا، ان میں عماد وسیم کو سب سے زیادہ 60 ہزار ڈالرز میں گال گلیڈی ایٹرز نے اپنا بنالیا۔آصف علی 50ہزار ڈالر کولمبو سٹارز، فہیم اشرف 50 ہزار ڈالر گال گلیڈی ایٹرز، شعیب ملک 40 ہزار ڈالر جافنا کنگز، شاہنوار دھانی 25 ہزار ڈالر جافنا کنگز کی نمائندگی کریں گے۔سابق قومی کپتان معین خان کے بیٹے اعظم خان 25 ہزار ڈالر گال گلیڈی ایٹرز، حیدر علی 25 ہزار ڈالر دمبولا جائنٹس، عثمان خان شنواری 15 ہزار ڈالر کینڈی فالکنز، قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد 15ہزار ڈالر گال گلیڈی ایٹرز میں شامل کیے گئے ہیں۔

تعارف: newseditor