شاہنواز دھانی پاکستان سپر لیگ سے باہر ہو گئے

ملتان سلطانز کے فاسٹ بالر شاہنواز دھانی پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن سے باہر ہو گئے۔دھانی دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوئے، ملتان سلطانز نے ان کی جگہ نوجوان فاسٹ بالر محمد الیاس کو سکواڈ میں شامل کر لیا۔محمد الیاس اس سے قبل بھی ملتان سلطانز کا حصہ رہ چکے ہیں، وہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں میں ملتان سلطانز کا حصہ ہوں گے۔24 سالہ فاسٹ بالر نے اب تک 51 ٹی 20 میچز میں 58 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

error: Content is protected !!