کوہلی ٹیسٹ بیٹرز کی ٹاپ ٹین فہرست سے بھی آئوٹ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں ٹاپ 10 سے باہر ہوگئے ہیں ۔ برطانوی بلے باز جونی بیئرسٹو نے ناقابل شکست 114 رنز کے ساتھ ہندوستان کے خلاف چوتھی اننگز میں شاندار فتح میں انگلینڈ کی رہنمائی کی اور اب ٹیسٹ بیٹنگ کی درجہ بندی میں 11 درجے چڑھ کر دسویں نمبر پر آ گئے۔32 سالہ بیٹر اپنے گزشتہ تین ٹیسٹ میں چار سنچریوں کے ساتھ اپنے کیریئر کی بہترین فارم میں ہے، جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل میچوں میں تین سنچریاں سکور کرنے کے بعد ہندوستان کے خلاف دوبارہ شیڈول ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانا شامل ہے۔

 

بیئرسٹو نے موجودہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں چھ سنچریوں کے ساتھ 55.36 کی اوسط سے 1218 رنز بنائے ہیں۔بیئرسٹو نیوزی لینڈ سیریز سے پہلے 541 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بلے بازوں کی درجہ بندی میں 47 ویں نمبر پر تھے۔ 4 میچز میں 4 سنچریاں سکور کرنے کے بعد برطانوی بلے باز اب 2018 کے بعد پہلی بار ٹاپ 10 میں شامل ہوئے ہیں ۔

error: Content is protected !!