قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے مسجد نبویؐ کی ویڈیو شیئر کردی۔سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سعودی عرب کی جانب سے دی گئی اعزازی دعوت پر بطور اسٹیٹ گیسٹ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔شعیب اختر نے مسجد نبویؐ کے مناظر کی خوبصورت ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی۔انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ابھی ابھی مدینہ شریف پہنچا اور مسجد نبویؐ کو براہ راست دیکھنے کے لیے کمرہ حاصل کرنا بہت خوش قسمتی ہے۔سابق فاسٹ بولر نے اس سے قبل ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ بتارہے تھے کہ اب مکہ سے مدینہ شریف کی جانب سفر کا آغاز کیا جارہا ہے۔
سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ اب راولپنڈی ایکسپریس حرمین بلیٹ ٹرین پر جارہے ہیں جو 8 گھنٹے کا سفر صرف 2 گھنٹے میں طے کرے گی ۔شعیب اختر نے کہا تھا کہ میں نے اس سے قبل اتنا بہترین ٹرین اسٹیشن دنیا میں کہیں بھی نہیں دیکھا۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی انتظامیہ نے عازمین حج کی آمد و رفت اور دیگر معاملات کے لیے شاندار اقدامات کیے ہیں ، میں اب مدینے کی زیارت کے لیے جارہا ہوں اور واپس آنے کے بعد حج کی تیاری کروں گا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ عمرہ ادا کرچکے ہیں۔