انگلش کاؤنٹیز کے حکام پشاور زلمی یو کے ٹیلنٹ ہنٹ کے معترف

انگلش کاؤنٹیز کے حکام پشاور زلمی یو کے ٹیلنٹ ہنٹ کے معترف ہوگئے ڈیوڈ جونز ، چیر گلوسٹر شائر کاؤنٹی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی یو کے ٹیلنٹ ہنٹ سے نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا ہے ،پشاور زلمی یو کے ٹیلنٹ ہنٹ سے پاکستان کو فیوچر کے اسٹار مل سکتے ہیں,نیوکاسل، گلاسگو ، برمنگھم اور لٹن کے بعد برسٹل میں پشاور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ کے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا ۔پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے ٹرائلز لیے

۔یوکے اور برطانیہ میں ٹرائلز کے بعد پشاور زلمی اوورسیزٹیم بنائی جائے گی ۔ پشاور زلمی اوور سیز ٹیم رواں سال پشاور میں کون بنے گا کے پی کا چیمپن ایونٹ میں ان ایکشن ہوگی پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ برطانیہ ، یورپ اور دنیا بھر میں گلوبل زلمی کے پلیٹ فارم کے اندر پچیس سے زائد زلمی کلبز موجود ہے ، ان کلبز اور ممالک میں چھپا ٹیلنٹ تلاش کریں گے، محمد اکرم نے کہا کہ برطانیہ کے بعد یورپ میں بھی ٹرائلز لیے جائیں گے، محمد اکرم نے مزید بتایا کہ ٹرائلز کے بعد پشاور زلمی اووسیز ٹیم کا انتخاب کیا جائیگا ، پشاور زلمی اوورسیز ٹیم رواں سال کون بنے گا کے پی کا چیمپین ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہوگی ، ٹاپ پرفارمرز کو آئندہ سال پی ایس ایل آٹھ میں پشاور زلمی اسکواڈ میں شامل کریں گے۔

error: Content is protected !!