فرسٹ پیپلز کپ بین الصوبائی یوتھ باکسنگ چیمپئن شپ میں سندھ،پنجاب اور بلوچستان کے باکسرز چھائے رہے

اولمپئن ملنگ بلوچ کا فرسٹ پیپلزکپ بین الصوبائی باکسنگ چیمپئن شپ میں باکسروں اورآفیشلز کے ساتھ گروپ فوٹو

اولمپئن ملنگ بلوچ نے کہا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو دیکھ کر میں بے حد متاثر ہوا ہوں۔ پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ اصل مسئلہ ان کو تلاش کرنا اور ان کی مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ اس کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ نجی اداروں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ وہ سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل سندھ کے تعاون سے حاجی ابو بکر ٹرنک والا باکسنگ جمنازیم پیپلز اسپورٹس کمپلیکس ماڑی پور روڈ، لیاری میں 4روزہ ”فرسٹ پیپلزکپ بین الصوبائی یوتھ باکسنگ چیمپئن شپ“ کے سیمی فائینل کے مقابلوں میں بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن اپنے محدود وسائل میں جس طرح ملک میں نئے ٹیلنٹ کو ابھار رہی ہے وہ قابل تحسین ہے۔ اس سے پہلے سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالرزاق بلوچ نے مہمان خصوصی کو چیمپئن شپ کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدراصغر بلوچ، نائب صدر عابد بروہی، سابق انٹر نیشنل باکسرز نعمان کریم، ساجد راجا، عظیم جان، عدنان بابا، محمد امین, میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی و دیگر موجود تھے۔ چار روزہ مقابلوں میں چاروں صوبوں کے علاوہ اسلام آباد، گلگت، او رآزاد جمو کشمیر کے باکسر بھی حصہ لے رہے ہیں۔

 

 

جبکہ ریفری ججز کے فرائض، فدا حسین، شیر محمد، عاصم چٹھ، بشیر شجاع، وحیدد رویش، آصف کاکڑ، جبکہ جیوری کے فرائض محمد یونس پھٹان، حاجی حبیب اللہ جعفری اور چوہدری عبدالحق انجام دے رہے ہیں۔ سیمی فائینل(مردوں) میں مقابلے ہوئے 48کلو گرام میں جہانزیب (بلوچستان) نے ساجد خان(اسلام آباد) کو 3-0 سے۔ سائم بٹ (پنجاب) نے جنید (سندھ) گرین کو 3-0سے۔51کلو گرام میں اسبان (سندھ گرین) نے جمیل (پنجاب) کو 3-0سے۔ ایوب خان (بلوچستان) نے ساقب (اسلام آباد) کو 2-1سے۔54کلو گرام میں۔ معاذ خان(KPK)نے ماجد علی خان (پنجاب)کو 3-0 سے۔ سمیر (سندھ گرین)نے خیال محمد (بلوچستان)کو 3-0سے۔ 57کلو گرام میں تباک (KPK)نے رئیس (اسلام آباد) کو 2-1 سے۔

 

 

مجاہد آفریدی(سندھ گرین)نے لطیف شاہ (سندھ مہرون)کو3-0 سے۔ 60کلو گرام میں معراج (سندھ گرین)نے قریب اللہ (اسلام آباد)کو 2-1 سے۔ عبدالرحمن (پنجاب) نے محمد اسماعیل (بلوچستان)کو 3-0سے۔ 63.5 کلو گرام میں ظہور عباس(اسلام آباد) نے عدنان بٹ (پنجاب)کو3-0 سے۔67کلو گرام میں جواد احمد(بلوچستان) نے ضرار (سندھ مہرون) کو 3-0 سے۔جواد حسین (سند ھ گرین) نے رحمن اللہ (KPK)کو 3-0 سے۔71 کلو گرام میں علی اکبر (بلوچستان) نے صیف اللہ (پنجاب)کو 3-0 سے ہرادیا۔ جبکہ خواتین مقابلوں میں 48کلو گرام میں ماریہ (سندھ گرین) نے مریم فاطمہ (سندھ مہرون) کو 3-0 سے عائشہ ممتاز (پنجاب) نے سائرہ مصطفی (آزاد کشمیر)کو 3-0 سے۔50کلو گرام میں اریبہ (سندھ گرین) نے شائلہ (سندھ مہرون) کو 3-0 سے۔ ثناء (آزاد کشمیر) نے سحر عاطف(پنجاب) کو 2-1 سے۔52کلو گرام میں ملائکہ زاہد(بلوچستان) نے بشریٰ (اسلام آباد کو) 3-0سے۔ 57 کلو گرام میں فاطمہ زہرا(پنجاب) نے کائنات (بلوچستان) کو2-1سے۔60کلو گرام میں آکان شاہ (سندھ گرین) نے ازکا اشفاق (آزاد کشمیر کو 3-0سے ہرادیا۔ اس موقع پر شائقین باکسنگ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تعارف: newseditor