آل خیبرپختونخوا ینگ مین فٹ بال ٹورنامنٹ 15 جولائی سے شروع ہو گا

 

آل خیبرپختونخوا ینگ مین فٹ بال ٹورنامنٹ 15 جولائی سے گراسی فٹ بال گرائونڈ سوات میں شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری محمد ایاز خان نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور 32 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ ناک آوٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے

error: Content is protected !!