اداروں میں کھیلوں کی بحالی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ سائیکلنگ کوچ سردار نزاکت کی وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے اپیل

سائیکلنگ ٹیم کے قومی کوچ سردار نزاکت نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ اداروں میں کھیلوں کی بحالی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ گزشتہ روز انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے اداروں میں کھیلوں کی ٹیموں کو ختم کر کے کھلاڑیوں کو بے روزگار کردیا تھا اور آپ کی حکومت نے آتے ہی اعلان کیا گیا تھا کہ اداروں میں کھیلوں کی ٹیموں کو ختم نہیں کیا جائےگا لیکن ابھی تک اداروں میں کھیلوں کی بحالی کےحکم پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

 

انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی میں بھی کھیلوں کی دوسری ٹیموں کے ساتھ سائیکلنگ کی ٹیم کو ختم کیا گیا ہے۔ سردار نزاکت علی نے کہا کہ پاکستانی سائیکلسٹ نے بین الاقوامی سطح پر سائیکلنگ میں کئی میڈلز حاصل کرکے ملک کا نام روشن کر رکھا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ سوئی سدرن گیس کمپنی میں سائیکلنگ ٹیم کو بحال کریں تاکہ کھلاڑیوں کو روزگار کی سہولیات میسر ہوسکے۔۔

تعارف: newseditor