کم بیکس سپورٹس پاکستان و ٹیکنو فائبر کے تعاون اور صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جونیئر ٹینس کھلاڑیوں کے ٹرائلز گزشتہ روز پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئے’اس موقع پر سابق انٹرنیشنل ٹینس کھلاڑی کوہاٹ کے افتخار احمد مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عمرایاز خلیل’ کوچز شہریار خان’ ذاکر اللہ ‘ نعمان خان ‘رومان گل’ جانس خان اور انعام اللہ سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں
مہمان خصوصی افتخار احمد نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ٹرائلز دیکھے اور بچوں کے کھیل کو سراہا’انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وہ آئندہ ماہ اگست میں جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کرائیں گے یہ ٹورنامنٹ یکم سے چار اگست تک منعقد کیا جائے گا جس کا مقصد جونیئر کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کرنا ہیں ‘ پہلے مرحلے میں بیس کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں سے 8 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ٹرائلز کی نگرانی صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عمرایاز خلیل نے کی جن کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں شرکت کی ان میں انڈر14 میں حمزہ’ریان’ذلان’عزیر’شفیع اللہ ‘ارسلان’تیمور’صفی اللہ ‘انیس ‘ احسان اللہ ‘ واسع اللہ اور احمد شامل ہیں
جبکہ انڈر8 میں شایان’مناہل’عبداللہ’ سالار’ زوہیب’ ریان’ فیضان اور شہریار شامل تھے’8 شارٹ لسٹ ہونیوالے کھلاڑیوں جنہوں نے مین رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ان میں انڈر14 میں حمزہ’ عزیر’ تیمور اور انیس جبکہ انڈر8 میں شایان’ عبداللہ’ زوہیب اور شہریار شامل ہیں’صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عمرایاز خلیل نے اپنے خطاب میں سابق انٹرنیشنل ٹینس پلیئر افتخار احمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے اعلان سے کھلاڑیوں کو ایک اور اچھا موقع ملے گا انہوں نے ان کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی سپورٹ ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گی۔