پانچویں بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 16 دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) پانچویں بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 16 دسمبر سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں شروع ہوگی۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر اور سابق ڈیوس کوچ فضل سبحان نے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔

انہوں نےکہا کہ چیمپئن شپ میں نو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اور ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر-18،بوائز انڈر-14، بوائز انڈر-12، بوائز انڈر-10، 45 پلس اور میڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں، 16 دسمبر کو پری کوالیفائنگ راؤنڈ، 20 دسمبر کو کوارٹر فائنل، 21 دسمبر کو سیمی فائنل اور 22 دسمبر کو فائنل مقابلے کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، انہوں نےکہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی 15 دسمبر تک اپنی اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

error: Content is protected !!