محمدیوسف میراائڈیل ہیں انہی طرح نام کماؤں گا،کرکٹ کی دنیامیں بہت اگےجاناہے،نئے ابھرتے ہوئےکرکٹرمحمدزید

پشاورسےتعلق رکھنےوالےنئےابھرتےہو ئےٹیلنٹڈکرکٹرمحمدزیدنےکہاہےکہ قومی سطح پر انڈر13میں خیبرپختونخواکی بہترنمائندگی کرنےکےبعدانشاء اللہ انڈر16 اورانڈر19 میں بھی صوبے اورپاکستان کی نمائندگی کروں گا،کرکٹرمحمدیوسف ان کاائڈیل ہیں اورکرکٹ میں اگے بڑھنے کیلئے انہی سےبیٹنگ ٹپس لینےکی خواہش ہے۔میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے محمدزیدنےکہاکہ میں ابھی پڑھتاہوں اورساتھ ہی قران پاک حفظ کرتاہوں لیکن کرکٹ کی شوق نےکھیلنے پرمجبورکیامیری بھرپورخواہش ہے کہ تعلیم اورحفظ کیساتھ کرکٹ کوبھی جاری رکھوں،اللہ کےفضل سےاسطرح ترتیب بنائی ہے کہ کوئی بھی شعبہ متاثرنہیں ہوگا۔انہیں بہت خوشی ہوئی کہ قومی سطح پرانڈر13میں خیبرپختونخواکی نمائندگی کی ہےجس سےمجھ میں مزیدکھیلنےکاجذبہ پیداہواہےپہلےکہاجاتاتھاکہ کرکٹ میں سفارش کاکلچرہےٹیلنٹڈ کھلاڑی اگےنہیں جاسکتالیکن اب اندازہ ہوگیاکہ کرکٹ میں کھلاڑی سفارش پرنہیں بلکہ اپنی ٹیلنٹ کےبلبوتے پربڑھناہوگا۔

 

ایک سوال کےجواب میں انکاکہناتھاکہ وہ انڈر13میں ٹرائلزدینے گئےتووہ اکیلاتھاکوئی جاننےوالا تھااورنہ ہی کوئی سفارش،ٹرائلزدیکرگھراگیااسکےبعددوسرےمرحلےمیں ٹرائلزدیئے،ٹیم کااعلان ہواتومیرانام نہیں تھالیکن جوکھلاڑی ٹیم میں گئے ان میں کئی کھلاڑیوں کی عمرےزیادہ ہونےکےباعث واپس بھیج دی اورمجھےکراچی طلب کرلیاگیااللہ نےموقع دیاتومیں نےاس کابھرپورفائدہ اٹھایا بیٹنگ،باؤلنگ اورفیلڈیگ تینوں شعبوں میں اچھی پرفارمنس دی جس پرمین اف دی میچ اوربیسٹ پلیئربھی رہااورانشاء اللہ اب انڈر16اور19کیلئےبھی پرامیدہوں جسکےلیئےبھرپورتیاری کررہاہوں۔کوچ فخرعالم بہت محنت کررہےہیں لیکن انہیں کرکٹرمحمدیوسف سےبیٹنگ ٹپس لینے کی بہت خواہش ہےکیونکہ کرکٹ میں یہی ائڈیل ہیں۔

error: Content is protected !!