پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کولمبو سے گال منتقل

سری لنکا کی معاشی صورت حال کے باعث جاری بدامنی کرکٹ کے میدانوں پر بھی اثر انداز ہونے لگی اور اب سری لنکا کرکٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کولمبو سے گال منتقل کردیا گیا ہے، سری لنکن بورڈ نے ٹیسٹ میچ گال منتقل کرنے کی تصدیق کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ سری لنکن دارالحکومت میں جاری امن وامان کی مخدوش صورت حال کے باعث کیا گیا

 

دونوں ٹیموں کے درمیان آج سے پہلا ٹیسٹ گال میں شروع ہوچکا ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ چوبیس جولائی سے کولمبو میں کھیلا جانا تھا۔۔واضح رہے کہ پاکستان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے سری لنکا میں موجود ہے، ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

error: Content is protected !!