خیبرپختونخوا روایتی گیمز ، بونیر میں کبڈی اور مخہ مقابلوں کا انعقاد

صوبائی محکمہ کھیل کے زیر اہتمام صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں جاری روایتی کھیلوں کے سلسلے میںضلع بونیر میں مخہ اور کبڈی مقابلوں کا انعقاد کیاگیا جس میں ضلع بونیر کے کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی، اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر سوات کاشف فرحان اختتامی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذاکر اللہ خان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بونیر شکیل احمد، ڈی ایس او دیر ابرار احمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز حامد علی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق احمد اور ایڈمن آفیسر ارشاد خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈائریکٹریٹ جنرل آ ف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام ملاکنڈ ریجن میں جاری مقابلوں میں گزشتہ روز ضلع بونیر میں روایتی گیمز کا انعقاد کیاگیا جس میں مخہ میں گیراڑی نے پہلی، بازارگئی نے دوسری، کبڈی میں اگارئی کلب نے پہلی اور سورا کلب نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ملاکنڈ ریجن روایتی گیمز کے سلسلے میں اٹھارہ جولائی کو شانگلہ میں ہونیوالے ایونٹس میں والی بال’بلورے’ سخی’ رسہ کشی اور گلی ڈنڈا کے مقابلے ہونگے’انیس جولائی کو دیر اپر میں کبڈی’والی بال’ رسہ کشی ‘ سخی’خرگئی’ کانکش’بڈی اور ڈی آئی کے کے ایونٹس ہونگے

اکیس جولائی کو چترال لوئر میں ہونیوالے مقابلوں میں فٹبال’ والیب بال ‘ رسہ کشی’ بڈی اور ڈی آئی کے کے مقابلے ہونگے جبکہ 23 جولائی کو چترال اپر میں فٹبال ‘والی بال ‘رسہ کشی’ بڈی اور ڈی آئی کے کے مقابلے منعقد ہوں گے جو ایونٹس جن ڈسٹرکٹس میں منعقد ہورہے ہیں وہاں ان ہی ڈسٹرکٹس کے کھلاڑی شرکت کریں گے

تعارف: newseditor