فٹبال کے قومی ایونٹس کی تیاریاں شروع

پاکستان فٹبال سے پابندی ہٹتے ہی قومی ایونٹس کی تیاریاں شروع ہو گئیں، فیفا نارملائزیشن حکام نے غیر ملکی ٹیموں کی میزبانی کا بھی کام تیز کر دیا ہے۔فیفا کی نامزد پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے کہا ہے کہ مقامی سطح پر فٹبال سرگرمیاں بحال کرنے کے ساتھ ساتھ قومی ٹیموں کی انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت یقینی بنانے کیلئے بھی رابطوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہارون ملک کا کہنا تھا کہ رواں سال پاکستان ساف ویمن چمپئن شپ، نیپال میں یقینی شرکت جبکہ اے ایف سی کے دو یوتھ ایونٹس کی میزبانی کر سکتا ہے۔

تعارف: newseditor