بین سٹوکس نے ون ڈے کرکٹ ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر بین سٹوکس نے ون ڈے کرکٹ ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، کل جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کا پہلا ون ڈے میچ ان کے کیریئر کا آخری روزہ میچ ہوگا .

 

اکتیس سالہ بین سٹوکس نے 2011 میں آئرلینڈ کیخلاف اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب 2919رنز بنا چکے ہیں جس میں تین سنچری بھی شامل ہیں بین سٹوکس نے 104 ون ڈے میچوں میں 74 وکٹیں بھی حاصل کیں ہیں،

 

بین سٹوکس جنہیں رواں سال اپریل میں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کرکٹ جاری رکھیں گے ، اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے حوالے سے ان کا کہنا کہ تینوں فارمیٹس میں کھیلنا اور اچھی کارکردگی دکھانا اب مشکل ہو چکا ہے یہ ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن بالآخر مجھے کرنا پڑا ہے، ون ڈے کرکٹ میں بین سٹوکس کو ان کی 2019 کے عالمی کپ کے فائنل میں کارکردگی کے حوالے سے یاد رکھا جائے گا جب انہوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے میچ کو سپر اوور میں پہنچا دیا تھا جسے بعد میں انگلش ٹیم نے جیت لیا تھا۔

تعارف: newseditor