عبداللہ شفیق کی شکل میں نیا سپر سٹار مل گیا،رمیز راجہ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم نے گال میں دنیا کو غلط ثابت کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں رمیز راجہ نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے اعداد و شمار کا ایورسٹ سر کیا ہے، پاکستان نے شاندار ہدف کا تعاقب کیا ہے۔رمیز راجہ نے بابر اعظم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عبداللہ شفیق کی صورت میں ایک اور بیٹنگ سپر سٹار مل سکتا ہے۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرسکون منظم اور کلاس کے ساتھ کھیل جاری رکھیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو شکست دے دی۔سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 342 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

error: Content is protected !!